Live Updates

سستا رمضان بازار عوام کے لیے وبالِ جان بن گیا، ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 27 مارچ 2024 17:26

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2024ء) سستا رمضان بازار کو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے شہریوں کو سستی اور معیاری سبزی فروٹ فروخت کرنے کےلیے قائم کیا گیا تھا۔ جبکہ وہاں پر لگائی گئی شاپس پر ناقص اور غیر معیاری کھانے کی اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں جن میں باسی اور خراب سبزیاں اور فروٹ کے علاوہ ناقص چھوٹا و بڑا گوشت اور چکن کے ساتھ ساتھ رمضان بازار میں تمام تاجر دو قسم کے نرخوں پر اپنے سامان کو فروخت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے شہریوں میں خاصی پریشانی پائی جاتی ہے ۔ غیر معیاری کھانے کی اشیاء کی فروخت سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ سرکاری سطح پر خریداری کےلیے بنائی گئی کمیٹی خود خریداری کرنے کی بجائے ماتحت عملے سے خریداری کرواتی ہیں۔ شہریوں کی وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے پرزور اپیل ہےکہ ڈی سی جہلم کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ وہ رمضان بازار کو سستا و معیاری رمضان بازار بنا کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :