ایس ایچ او کالا گجراں عاصم محمود اور ٹیم کی اہم کاروائی،نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان گرفتار،چوری شدہ رقم اور طلائی زیورات برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 27 مارچ 2024 17:27

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2024ء) کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان اسماعیل بٹ اور صفدر شبیر کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے چوری شدہ رقم ساڑھے 3لاکھ نقدی اور 3تولہ سونا برآمد کر لیا گیا، ملزمان میری گھر عدم موجودگی کے دوران چھت کے راستہ داخل ہوئے اور الماری توڑ کر طلائی زیورات چوری کر لئے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کے قیمتی اثاثہ جات کی حفاظت جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :