جہلم پولیس کی طرف سے صدر سرکل کے تھانہ جات کالا گوجراں اور صدر کے افسران و جوانوں کے اعزاز میں تھانہ کالا گوجراں میں افطار پارٹی و افطار ڈنر کا اہتمام

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 27 مارچ 2024 17:31

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2024ء) افطار ڈنر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی خصوصی شرکت، ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق، ایس ایچ اوز صدر و کالا گوجراں اور تمام نفری صدر و کالا گوجراں بھی شریک، افطار ڈنر کا مقصد کٹھن حالات میں دوران رمضان المبارک کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر یقینی بنانے والی فورس کا مورال بلند کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے تمام فورس سے درپیش مسائل دریافت کئے اور انکے حل کے لئے فوری عملی اقدامات کی بھی ہدایت کی، دوران وزٹ ڈی پی او جہلم نے تھانہ کی بلڈنگ کا جائزہ لیا اور تھانہ میں مہیا شدہ سرکاری سامان اور سرکاری وسائل کی بابت بھی دریافت کیا، دوران رمضان المبارک حکومتی مشن انسداد منشیات، انسداد پتنگ بازی ، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور رمضان المبارک بازاروں میں بہترین سیکیورٹی ڈیوٹی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں  کی خصوصی حوصلہ افزائی کی، شہر کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے علاقہ تھانہ کالا گوجراں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، صرف موثر گشت اور سنیپ چیکنگ سے ہی جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ آپ دونوں تھانہ جات کی نفری بقیہ رمضان المبارک میں انسداد جرائم، اور قبل ازیں ہونے والے جرائم کی سراغ رسانی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، نیک نیتی اور ایمانداری آپ کی نوکری کے بنیادی جزو ہیں، اللہ تعالی کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے مخلوق خدا کے لئے آسانیاں پیدا کریں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ