Live Updates

شانگلہ میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت کرے ہیں :احمد خان بھچر

چیف جسٹس پاکستان چھ معزز ججز کے خط پر جوڈیشل کمیشن بنا کر انکوائری کرائیں

بدھ 27 مارچ 2024 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ چھ معزز ججز کے خط پر فی الفور جوڈیشل کمیشن بنا کر اس کی انکوائری کرائی جانی چاہیے ،ڈاکٹرز کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ،انہیں جیل میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی پر الزام نہیں لگا رہے ہم یہ کہہ رہے ہیں ججز کا ایک موقف آیا ہے اس کی تحقیقات کروالیں،ہم چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان ایک جوڈیشل کمیشن بنائیں اور جن چھ معزز ججزنے خط لکھا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوںنے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی صوبے کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں لیکن انہیں جیل میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں،انہیں ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق علاج کی سہولیات نہیں مل رہیں۔

(جاری ہے)

پرویز الٰہی کی مہربانی سے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے تھے اور انہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں اسلم اقبال کا کیا قصور ہے کہ ایک نہتے آدمی کیلئے پولیس کی نفری لگائی گئی ہے،ہم تو یہی کہتے ہیں کہ اتنا کریں جتنا یہ کل خود برداشت کر سکتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہم مریم نواز کو قائد ایوان مانتے ہی نہیں ہیں۔ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین الدین قریشی نے کہا کہ شانگلہ میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے خلاف حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمارا سب سے پرانا اور قابل اعتماد دوست ہے،چینی با شندوں کی سکیورٹی کیلئے بہتر اقدامات کرنے چاہئیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات