مولانا عبد الفغور حیدری کا چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت

حکومت دہشتگردوں کا قلعہ قمع کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ،رہنما جے یو آئی

بدھ 27 مارچ 2024 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) مرکزی جنرل سیکرٹری جے یوآئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے شانگلہ میں خودکش حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شانگلہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں چینی انجینئرز کی ہلاکتوں پر دلی صدمہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت دہشتگردوں کا قلعہ قمع کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق مہمانوں کو احترام دینا ضروری ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کا ایک بہترین دوست ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے انہوںنے کہاکہ ان منصوبوں پر پاکستان کے اشتراک سے چینی شہری پاکستان میں کام کررہے ہیں اور یہ پاکستان میں مہمان کی حیثیت رکھتے ہیں انہوںنے کہاکہ ایسے موقع پر چینی انجینئرز پر خودکش حملہ انتہائی افسوناک ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان