پشاورہائیکورٹ: مخصوص نشستوں کے ارکان سے حلف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
بدھ 27 مارچ 2024 23:06
(جاری ہے)
اگر گورنر ایسا کرے گا تو پھر تو وزیراعلی بے اختیار ہوگا۔
اپوزیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت میں کہا کہ ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق فیصلہ بھی دیا۔ حلف نہ لینا لارجر بینچ کے اس فیصلے کی خلاف ورزی بھی ہے۔ اگر اسپیکر حلف نہیں لیتا تو گورنر بھی حلف لے سکتا ہے۔جسٹس عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ کیا ممبران کی حلف برداری ہاوس میں ضروری نہیں جس پر وکیل اپوزیشن نے جواب دیا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے ممبران کو بلایا جائے تو بھی حلف برادری ہوسکتی ہے۔ گورنر کے پاس اجلاس بلانے کا اختیار ہے۔جسٹس عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ گورنر وزیراعلی کی ایڈوائس پر اجلاس بلا سکتا ہے۔ لگتا ہے کسی نے تیاری نہیں کی، بس سب صرف عدالت آگئے ہیں۔ حلف برداری کے لیے اسمبلی سیشن کی ضرورت ہے یا نہیں ، حلف اسمبلی اجلاس میں ہوگا یا چیمبر میں بھی ہوسکتا ہی آپ کہتے ہیں کہ اسمبلی سیشن کے بغیر ہوسکتا ہے، تو کیسے ہوگا ۔عدالت نے کہا کہ ممبران کا حلف اسمبلی اجلاس میں ہوتا ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلی سے حلف صدر اور گورنر لیتا ہے، ان کا حلف اسمبلی میں نہیں ہوتا۔ آپ لوگوں کو آئین سے کھلواڑ نہیں، آئین کی پاسداری کرنی چاہیے۔دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے عدالت کو بتایا کہ آرٹیکل 65 کہتا ہیکہ جب ایک ممبر الیکٹ ہوتا ہے تو وہ حلف لے گا اور یہ تھرڈ شیڈول میں ہے کہ اسمبلی سیشن میں ہوگا۔ بلدوکمار اور اسپیکر اسد قیصر کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے اس کو ڈیفائن کیا ہے۔جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ ممبران کا نوٹیفکیشن ہوگیا ہے ان کا حق ہے کہ ان سے حلف لیا جائے۔ بات آئین اور قانون کی ہے۔ آرٹیکل 109 میں سبجیکٹ ٹو آئین کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا۔ آپ کیسے آرٹیکل 109 کو آئین کے کسی اور آرٹیکل کے تناظر میں پڑھ سکتے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ جب وزیر اعلی موجود نہ ہو یا پھر اس کے خلاف عدم اعتماد ہو تو تب گورنر اجلاس آرٹیکل 109 کے تحت طلب کر سکتا ہے۔جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب کیسے آپ اس فیصلے پر انحصار کر رہے ہے جس کو سپریم کورٹ نے بیڈ لا کہا ہی ۔ آپ کی ٹیم کیا کر رہی ہے، سوئی پڑی ہی انہوں نے یہ تک نہیں دیکھا کیسے آپ عدالت کو اس فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں ، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ میں نے جو کیس ریفرنس دیا اسے واپس لیتا ہوں۔بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے مخصوص نشستوں کے ارکان اسمبلی سے حلف لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔مزید قومی خبریں
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.