فارمیسی کونسل پاکستان کے 25کالجز کے داخلے بند

خیبر پختونخوا 8 ،پنجاب 11،سندھ5 اوراسلام آباد کے ایک فارمیسی کالج میں داخلوں پر پابندی عائد

بدھ 27 مارچ 2024 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) فارمیسی کونسل پاکستان نے 25کالجز کے داخلے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،ان تمام کالجز کو فارمیسی کونسل کے قواعد کے برعکس پایا گیا ،ذرائع کے مطابق فارمیسی کونسل نے ان تمام کالجز میں داخلوں پر پابندی عائد کرنے کا الرٹ جاری کر دیا ،فارمیسی کالجز میں داخلہ لینے والے طبا و طالبات کو داخلہ سے قبل فارمیسی کونسل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ،ان پچیس کالجز میں ڈاکٹر آف فارمیسی کے داخلوں پر پابندی کا الرٹ جاری کیا گیا،ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ 8 ،پنجاب 11،سندھ5 اوراسلام آباد کے ایک فارمیسی کالج میں داخلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :