اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے واضح کیا ہے کہ ان پر دبا ہے، ججز دبا کا شکار ہوکر بیمار ہورہے ،معظم بٹ ایڈوکیٹ

بدھ 27 مارچ 2024 23:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے واضح کیا ہے کہ ان پر دبا ہے، ججز دبا کا شکار ہوکر بیمار ہورہے ہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اخلاقی جوز کھو بیٹھے ہیںان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان معظم بٹ ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا واضح پیغام ہے کہ وہ انصاف نہیں دے سکتی جس کے باعث چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اخلاقی جوز کھو بیٹھے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مستعفی ہوجائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ جیسے اہم فریق کے بغیر کنونشن کا انعقاد کیسے ممکن ہے،سپریم کورٹ کے چیف فوری طور پر کنونشن بلائیں، اس موضوع پر قومی اتفاق رائے پیدا ہونا چاہئے، انہوں نے چینی باشندوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کیخلاف امریکی لابی بھرپور انداز میں سرگرم ہے، فوج ریاست کا اہم ترین ادارہ ہے، ادارے آئین کے تابع رہیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیںتمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو ملک آگے بڑھ سکتا یے،