آئی وائی اوکا مقصد عالمی سماجی، سیاسی اور اقتصادی امور میں نوجوانوں کی شرکت کویقینی بنانا ہے، چیئرمین ہائبرڈفرنٹ محمدزوہیب بابر

بدھ 27 مارچ 2024 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) چیئرمین ہائبرڈ فرنٹ (ریسرچ اینڈ میڈیا پلیٹ فارم)محمد زوہیب بابر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن (آئی وائی او) کی بنیاد کا مقصد عالمی سماجی، سیاسی، اقتصادی امور میں نوجوانوں کی شرکت ، بین الاقوامی امن اور سلامتی میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے زوہیب بابر نے کہا کہ اس فورم کے ذریعے موجودہ دور کے نوجوانوں میں قیادت، ہم آہنگی اور سیاسی دانش مندی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی اہمیت پائیدار اور خوشحال عالمی نظام کی ترقی میں ان کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان، فلسطین، ترکیہ، بنگلہ دیش، نائجیریا، امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، ایران، سری لنکا، چین، افغانستان، آذربائیجان، قطر، میکسیکو، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ کے ہم خیال، ہنرمند، خواندہ اور سیاسی طور پر بااختیار نوجوانوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی معاشرہ تشکیل دیں گے جو اس کے بانی ارکان ہوں گے۔ صدر آئی وائی او نے کہا کہ بہت جلد دنیا بھر سے نوجوان انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے ممبر اور شرکا بنیں گے۔