پنجاب حکومت کا فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ
ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے16 ارب روپے جاری کرنے کا حکم، ادویات کی خریداری و فراہمی میں 100 فیصد شفافیت ہوگی، تھرڈ پارٹی ٹسٹنگ کے بعد گریڈ 15 تک بھرتی کا فیصلہ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس
ثنااللہ ناگرہ بدھ 27 مارچ 2024 18:12
(جاری ہے)
صحت کے منصوبوں میں کہیں بھی مسئلہ آتا ہے تو مجھے بتائیں۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔
جہاں بی ایچ یو، آر ایچ سی نہیں ہیں وہاں فیلڈ ہسپتال موجود ہونے چاہئیں۔ فیلڈ ہسپتال میں الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، ادویات اور ابتدائی طبی امداد، زچہ بچہ کے معائنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ 32 فیلڈ ہسپتال کا آغاز اگلے ماہ میں ہوگا۔ سیمی اربن اورکچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 200 کلینک آن وہیلز قائم کئے جائیں گے۔ کلینک آن وہیلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہوگا، الٹراساؤنڈ بھی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائیٹس، ٹی بی اور کارڈیک بیماریوں کے مریضوں کی ادویات گھروں میں فراہم کی جائیں گی۔ ادویات کی خریداری اور فراہمی میں شفافیت کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔ہر ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ساؤتھ پنجاب، سنٹرل پنجاب اور نارتھ پنجاب میں تین میڈیکل سٹیز بنانے کا ہدف پورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے تمام پراجیکٹس کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ ہر ڈسٹرکٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائیں گے۔اجلاس میں لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتالوں کو لاہور چلڈرن میڈیکل یونیورسٹی سے لنک کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا اور محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں سکلڈ سٹاف کیلئے تھرڈ پارٹی ٹسٹنگ کے بعد گریڈ 5 سے 15 تک بھرتی کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نرسنگ ٹریننگ کو بہتر کرکے بیرون ملک نرسز کو بھیجنا چاہئے۔ شفاف اور میرٹ بیسڈ بھرتی کا نظام بنایا جائے۔ ہسپتالوں کے بورڈز آف مینجمنٹ پر چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے۔ اجلاس میں ہسپتالوں کے بورڈز آف مینجمنٹ کا ازسر نو متعین کرنے کا فیصلہ کیاگیااور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔وائس چانسلرز، ایم ایس، سی ای اوز کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹیوں اور جیل میں قائم 43 ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلی مریم نوازنے ہدایت کی کہ کوئی ہسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر، عملہ ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں۔سیکرٹری صحت نے ہسپتال، ادویات اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ کے دوران بتا یاکہ محمدنواز شریف کینسر ہسپتال لاہور جون 2026 میں 250 بیڈ کا ہسپتال مکمل ہوگا۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا پی سی ون مکمل، جون 2026 میں مکمل ہوگا۔ بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کے پلان کا جائزہ لیاگیا۔31 ٹرشری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری، 36 ارب روپے لاگت آئے گی۔ جولائی 2024 سے فیز ٹو میں 21 ٹرشری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن شروع ہوگی، 40 ارب لاگت آئے گی۔ پائلٹ پراجیکٹ شامکے بھٹیاں کا بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن 8 دن میں مکمل ہوگیا۔صوبہ بھر میں 2500 بی ایچ یو اور300آر ایچ سی کی اسی سال اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.