بشام میں چائنیز کانوے پر حملے کی ایف آئی ار کے اندراج کے لئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کر دیا

بدھ 27 مارچ 2024 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) بشام میں چائنیز کانوے پر حملے کی ایف آئی ار کے اندراج کے لئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ۔ مراسلہ میں دہشتگردی کے وفعات کے تحت ایف آئی ار درج کرنے کی استدعاکی گئی۔سی ٹی ڈی کے مطابق بشام میں چائنیز کانوے پر حملے کی ایف آئی ار کے اندراج کے لئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ۔

مراسلہ تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے ۔ مراسلہ میں دہشتگردی کے وفعات کے تحت ایف آئی ار درج کرنے کی استدعاکی گئی ہے ۔مراسلہ کے مطابق اطلاع ملی کہ لاہور نالہ بشام میں چائینیز کانوائے پر خودکش حملہ ہوا ہے ۔اطلاع کے پیش نظر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی ۔فل پروف سیکیورٹی میں 12گاڑیوں پر مشتمل چائینز کانوائے اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جارہی تھی ۔

(جاری ہے)

راستے میں ایک خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کانوائے میں شامل کوسٹر سے ٹکرا دی ۔ دھماکے سے کوسٹر میں آگ لگ گئی اور گہری کھائی میں گری ۔ واقعہ سے کوسٹر میں بیٹھے 5 چائینیز ہلاک جبکہ ایک پاکستانی ڈرائیور جاںبحق ہوا ۔دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی مکمل تباہ جبکہ خودکش کے جسم کے اعضا ہوا میں اڑے ۔دھماکے سے کانوائے میں موجود دوسرے کوسٹر کو بھی کافی نقصان پہنچا ۔کانوائے میں موجود دیگر چائینیز اورسیکیورٹی اہلکار بال بال بچ گئے ۔مراسلہ میں سی ٹی ڈی کوہدایت دی گئی ہے کہ واقعہ کی ایف آئی ار نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کی جائے۔