Live Updates

ضمنی انتخابات سے قبل وڈھ کے عوام کو سزا دیکر من پسند افراد کو کامیاب کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ساجد ترین ،موسیٰ بلوچ، احمد نواز بلوچ

بدھ 27 مارچ 2024 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) بلو چستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بلو چستان میں ضمنی انتخابات سے قبل وڈھ کے عوام کو سزا دیکر اپنے من پسند افراد کو کامیاب کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،8فرور ی کو عمران خان سے انکا انتخا بی نشان چھین کر بھی انہیں نہیں ہرایا جا سکا عوام کبھی بھی غیر جمہو ری قوتوں کا ساتھ نہیں دی سکتی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط نے آزاد عدلیہ پر مزید سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔

یہ بات بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ، مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلوچ، سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ اور سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلو چستان نیشنل پارٹی کے دو کارکنوں کو وڈھ سے ایک منصوبے کے تحت اغواء کیا گیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں بی این پی کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20اور قومی اسمبلی کی 3نشستوں پر کامیا بی حاصل کی عوام کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بی این پی کی قیادت پر بھر پو ر اعتماد کا اظہار کیا لیکن جس انداز میں ہم سے ہماری سیٹیں چھینی گئیں وہ قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات کی ہے اور پارٹی کے متعدد کارکنوں نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے جانوں کا نظرانہ بھی پیش کیا ہے بلو چستان کے حقوق کو ہمیشہ لوٹا گیا ہے ایک سازش کے تحت بلو چستان میں جمہوری سیا ست کو کمزور کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے ہم آئین اور پار لیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط نے آزاد عدلیہ پر مزید سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے حقیقی نمائندوں کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کی گئی ہے جس سے سب واقف ہو چکے ہیں 8فروری کو ملک میں سیٹیں بانٹیں گئیں لیکن بلو چستان میں سیٹیوں کو بیچا گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں ضمنی انتخابات سے قبل وڈھ کے عوام کو سزا دیکر اپنے من پسند افراد کو کامیاب کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر من پسند افراد کو ہی مسلط کرنا ہے تو الیکشن کے نام پر ڈرامہ ختم کر دینا چاہیے بی این پی کے بیانیے سے وابستگی کی بنیا دی پر لوگوں کو اغواء کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سے انکا انتخا بی نشان چھین کر بھی انہیں نہیں ہرایا جا سکا عوام کبھی بھی غیر جمہو ری قوتوں کا ساتھ نہیں دی سکتی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات