
تمباکو ٹیکس اصلاحات کیلئے آئی ایم ایف کی تجویز پر فوری توجہ کی ضرورت ہے
پاکستان کی تقریبا 8 فیصد آبادی تمباکونوشی کرتی ہے، آئی ایم ایف کے مجوزہ ٹیکس پر عملدرآمد سے اموات اور بیماریوں کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ پروفیسر محمد زمان
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 27 مارچ 2024
19:35

(جاری ہے)
قائد اعظم یونیورسٹی کے اسکول آف سوشیالوجی کے بانی چیئرمین اور زمان ریسرچ سینٹر کے سربراہ پروفیسر محمد زمان آئی ایم ایف کی سفارشات کی حمایت کرتے ہیں اور سگریٹ ٹیکسوں کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ہدایات سے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی تقریبا 8 فیصد آبادی تمباکو نوشی کرتی ہے جس کی وجہ سے پاکستان سگریٹ نوشی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ پروفیسر زمان اس بات پر زور دیتے ہیں کہ صحت عامہ کا تحفظ پالیسی سازوں کی ترجیح ہونی چاہیے اور تمباکو کی مصنوعات پر آئی ایم ایف کے مجوزہ ٹیکس اقدامات پر عمل درآمد سے تمباکو نوشی سے متعلق اموات اور بیماریوں کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے تمباکو نوشی کے سماجی مضمرات سے نمٹنے کے لئے تحقیق اور وکالت کی کوششوں میں اضافے پر بھی زور دیا۔ وہ اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کیپٹل کالنگ کی تعریف کرتے ہیں جس کی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے ٹیکس اصلاحات کے لیے اپنی سفارشات پیش کرنے کا حوالہ دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا دورہ بنوں
-
اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدلطیٰ کی ٹیلیفون پر گفتگو،دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت
-
شازیہ مری کا خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
-
پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی باہمی احترام اور تعاون پر کھڑی ہے، صدر زرداری
-
صدر مملکت آصف علی زر داری اور وزیر اعظم شہبازشریف کا فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پنجاب میں سیلاب کی صورتحال بہتر، پانی کا بہاؤ سندھ کی جانب
-
اضافی بل وصول کرنے پر بجلی کمپنی کو 20 کروڑ روپے جرمانہ
-
ملک میں عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنجزکا سامنا ہے، چیف جسٹس
-
نیپال میں عبوری وزیر اعظم کی تعیناتی، معاملات بہتر
-
انجینئر محمد علی مرزا 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد
-
اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جا رہا ہے، اب ذمہ داری مسلم امہ پر آگئی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.