Cفارم کی مصدقہ نقول کی فراہمی کیس:

}چھوٹی سی بات پر توہین عدالت کی درخواستوں پر افسوس ہے،چیف جسٹس ج*قانون کے مطابق الیکشن کمیشن فارمز فراہم کرنے کا پابند ہیں ،ریمارکس

بدھ 27 مارچ 2024 19:50

ٰ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) اسلام ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے فارمز کی مصدقہ نقول فراہمی نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے عدالت بتایاہے کہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ آر او اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں اس پر عدالت نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اتنی چھوٹی سے بات پر اگر توہین عدالت کے درخواستیں آئی ہیں تو بہت افسوس کی بات ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزچیف جسٹس عامر فاروق نے شعیب شاہین اور سلمان اکرم راجہ کی درخواستوں پر سماعت کی اس دوران شعیب شاہین اور سلمان اکرم راجہ کے جونئیر کونسل عدالت میں پیش ہوئے اس دوران الیکشن کمیشن حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کوبتایاکہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ آر او اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں ، چیف جسٹس نے کہاکہ فارمز کی مصدقہ کاپیاں حاصل کرنا درخواست گزاروں کا بنیادی حق ہے، آپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی موجود ہیں ، عدالت نے کہاکہ اتنی چھوٹی سے بات پر اگر توہین عدالت کے درخواستیں آئی ہیں تو بہت افسوس کی بات ہے، شعیب شاہین نے کہاکہ مجھے فارمز کی مصدقہ کاپیاں فراہم کر دی گئی ہیں ،مگر میں نے ابھی انکو چیک نہیں کیا، ہماری استدعا ہے قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے فارمز بھی فراہم کیے جائیں ، چیف جسٹس نے کہاکہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن فارمز فراہم کرنے کا پابند ہیں ،بعدازاں سماعت ملتوی کردی گئی۔