کیپٹل پولیس انسداد کار چوری یو نٹ کی کارروائی، بین الصوبائی کار چور گروہ کے چار ارکان گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) کیپٹل پولیس انسداد کارچوری یو نٹ نے بڑ ی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی کارچورگروہ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے لا کھو ں روپے کی 8 مسروقہ گا ڑ یاں برآمد ہوئیں، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطا بق وفاقی دارالحکو مت میں کارچوری کی روک تھا م اور اس میں ملو ث عناصر کی گرفتاری کیلئے بھرپور کریک ڈائون جاری ہے، اس سلسلے میں انچارج انسداد کارچوری یونٹ معہ ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بین الصوبائی کار چور گروہ کے چار افراد عادل شہزاد، عدیل عبا س، وجا ہت علی اور امد اد خان کو گرفتار کرکے آٹھ مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے دیگر ساتھیو ں کی گرفتار ی کے چھاپے مارے جارہےہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آ باد، راولپنڈی اور دیگر اضلا ع میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ انسداد کار چوری یونٹ ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لا رہا ہے جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کار چوری کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔