بلوچستان سے سینٹ کی نشستوں کیلئے ہونیوالے انتخابات میں 20امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیکر دستبردار ہوگئے

بدھ 27 مارچ 2024 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) بلوچستان سے سینٹ کی 11نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات میں 33میں سے 20امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیکر دستبردار ہوگئے۔ الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق بلوچستان سے سینٹ کی 11خالی نشستوں پر33امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے کاغذات واپس لینے کی آج آخری تاریخ کی مقررہ وقت تک 20امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے جن میں جنرل نشستوں سے آٹھ امیدواریار محمد، اختر محمد، سعید الحسن، مولانا واسع، اورنگزیب، نسیم الرحمان، کہدا بابر، میر چنگیز خان جمالی،: ٹیکنو کریٹ کی نشستوں سے سات امیدوارعبدالحق ہاشمی، راحیلہ حمید درانی، طارق حسین، امان اللہ کنرانی، ڈاکٹر حسین اسلام،رحمت اللہ،امجد علی صدیقی،خواتین کی نشستوں سے پانچ امیدوار وں مستور، یاسمین، مہ زیب، ثناء جمالی،کرن بلوچ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ 11نشستوں کیلئے 13امیدوار میدان میں رہ گئے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 8امیدوار،: ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں کیلئے تین امیدوار ، خواتین کی دو نشستوں کیلئے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا خواتین کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی بلا مقابلہ کامیابی کا امکان ہے امیدواروں کی حتمی لسٹ کل جاری کی جائے گی۔