حاجی غلام سرور بلوچ کی سیدال خان ناصر، آغا شاہ زیب درانی اور راحت فائق جمالی کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 28 مارچ 2024 11:00

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ناظم شمالی سٹی خاران و کونسلر میونسپل کمیٹی خاران حاجی غلام سرور بلوچ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سینئر رہنماؤں سیدال خان ناصر، آغا شاہ زیب درانی اور راحت فائق جمالی کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچستان سے سیدال خان ناصر آغا شاہ زیب درانی اور محترمہ راحت فائق جمالی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا۔

حاجی غلام سرور بلوچ مزید کہاکہ ہم خاص کر بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی شیخ جعفر خان مندوخیل اور صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اے حاجی جمال شاہ کاکڑ کے ہم شکر گزارہیں جن کی کوششوں سے یہ ممکن ہوا۔انہوں نے کہاکہ امید کرتے کہ نومنتخب سینیٹر سیدال خان ناصر آغا شاہ زیب درانی اور راحت فائق جمالی ایوان بالا میں بلوچستان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرینگے اور بلوچستان کے موجودہ مسئلہ مسائل کو حل کرنے کیلئے اور بلوچستان کے ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی جد وجہد کو جاری رکھیں گے۔