اسرائیل کا رمضان کے فوری بعد رفح میں حملوں کا منصوبہ

حملوں کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جائے گا،اسرائیلی اخبار

جمعرات 28 مارچ 2024 13:23

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) اسرائیل نے رمضان کے فوری بعد رفح میں 6 ہفتوں تک حملوں کا منصوبہ بنا لیا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق حملوں کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جائے گا۔دوسری جانب غزہ میں اب بھی اسرائیل کے حملے جاری ہیں جن میں مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قرارداد بھی مسترد کر دی اور کہا کہ حماس کو سمجھ جانا چاہیے کہ اسرائیل پر عالمی دبا کام نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں امریکی فیصلہ بہت زیادہ برا اقدام تھا، اسرائیلی وفد کو امریکا نہ بھیجنے کا فیصلہ حماس کے لیے پیغام تھا کہ کوئی بھی عالمی دبا کام نہیں آئے گا