انتخابی بانڈ ز کا معاملہ بی جے پی کو مہنگا پڑے گا، پرکالا پربھاکر

جمعرات 28 مارچ 2024 13:28

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) معروف بھارتی ماہر معاشیات پرکالا پربھاکر نے کہا ہے کہ انتخابی بانڈ ز کا معاملہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو بہت مہنگا پڑے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پربھاکر بی جے پی کی رہنما اور بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے شوہر ہیں نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ کا معاملہ مستقبل میں بہت زیادہ زور پکڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی سمجھ رہا ہے کہ یہ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کا سب سے بڑا گھپلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کی وجہ سے بی جے پی حکومت کو ووٹرز کی طرف سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔یاد ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق انتخابی بانڈز سے سب سے زیادہ مستفید نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی ہوئی ہے۔بی جے پی نے 12 اپریل 2019 سے 15 فروری 2024 کے درمیان 6,986.5 کے انتخابی بانڈز کے ذریعے سب سے زیادہ فنڈز حاصل کیے ہیں۔