Live Updates

عمران ریاض، سمیع ابراہیم سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری

اس سلسلے میں وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 28 مارچ 2024 13:25

عمران ریاض، سمیع ابراہیم سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ 2024ء ) وفاقی کابینہ نے صحافی عمران ریاض اور سمیع ابراہیم سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے، اس سلسلے میں وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، جس کے تحت کابینہ نے صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دیدی، سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کے نام انکوائریوں کے باعث ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی، بابراعوان کا نام دسمبر 2023ء میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے 22 مخلتف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری بھی دی، وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں شامل کیا جا چکا ہے، نیب نے وزارت داخلہ سے بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی جس پر وزارت داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا جب کہ ذیلی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر 28 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کی تھی، ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانے والے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی، 13 مختلف نوعیت کیکیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی، عدلیہ کی ہدایات پر 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی، نظر ثانی کیلئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات