توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد ترجیح ہے، امریکا

جمعرات 28 مارچ 2024 15:10

توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد ترجیح ہے، امریکا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) امریکا نے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد واشنگٹن کی ترجیح ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں تقریبا 4000 میگا واٹ صاف توانائی کی صلاحیت بڑھانیمیں مددکی، امریکی منصوبوں کیذریعے آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میتھیو ملر نے کہا کہ آج کے انتہائی اہم ماحولیاتی چیلنجز، خاص طور پرپانی کے انتظام سے نمٹنیکیلئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کسی ممکنہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کر سکتے تاہم ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ سب کو مشورہ ہے ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے اس بات پرغور کریں، اسسٹنٹ سیکرٹری نے واضح کیا تھا ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔