وکلا ء کیلئے حکومتی سطح پر رہائشی کالونی بنانے کے مطالبہ کی تحریک التو ائے کار اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 28 مارچ 2024 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وکلا ء کیلئے حکومتی سطح پر رہائشی کالونی بنانے کے مطالبہ کی تحریک التو ائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔تحریک التو ائے کار مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی کنول پرویز کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

(جاری ہے)

جس کے متن میں کہا کہ پنجاب بار کونسل کے مطابق رجسٹرڈ وکلا ء کی تعداد 48 ہزار ہے،وکلا ء برادری نے قیام پاکستان سے تاحال ہمیشہ آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی اور جمہورت کے تسلسل کیلئے لاوزال قربانیاں دیں،مہنگائی کے اس دور میں وکلا ء کی فلاع و بہود کیلئے بہت سے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،خصوصی طور پر وکلا ء ہائوسنگ سوسائٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،وکلا ء برادری کی تشویش اور اضطراب کو ختم کرنے کیلئے ان کی رہائشی سکیم کا اعلان کیا جائے۔