سندھ ، سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

سینیٹ میں سندھ سے 7 جنرل نشستوں پر 11 امیدوار میدان میں ہوں گے

جمعرات 28 مارچ 2024 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔سینیٹ میں سندھ سے 7 جنرل نشستوں پر 11 امیدوار میدان میں ہوں گے۔صوبے میں پیپلز پارٹی کے 6، 4 آزاد امیدوار اور ایم کیو ایم کا 1 امیدوار میدان میں ہو گا۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا بطور آزاد امیدوار جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے۔

خواتین کی 2 نشستوں پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔خواتین کی نشستوں پر 3 امیدواروں میں سے 2 کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ ایک آزاد امیدوار ہیں۔ٹیکنو کریٹ کے 4 امیدواروں میں سے 2 کا تعلق پیپلز پارٹی سے جبکہ 2 امیداوار آزاد ہیں۔اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے پونجومل اور آزاد امیدوار بھگوان داس میں مقابلہ ہو گا۔