Live Updates

گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ مائنز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ

ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانے کی پلاننگ پر اتفاق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت معدنیات نیلامی میں انٹرنیشنل سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے، کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے صرف اوپن آکشن ہوگی‘مریم نواز

جمعرات 28 مارچ 2024 17:45

گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ مائنز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقدہوا،جس میں گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ کی غیر قانونی طور پر الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمد پر پابندی کی تجویز اور پنک راک سالٹ سے بہتر ریوینیو حاصل کرنے کیلئے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانے کی پلاننگ پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنک سالٹ کی ویلیو ایڈڈ پراڈکس پر جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ محکمہ معدنیات میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔وز یراعلیٰ مریم نوازشریف نے چنیوٹ میں خام لوہے کی مائننگ کا پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے 7 روز میں جامع پلان طلب کرلیا اور مائنز اینڈ منرل لیبر کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے 25 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ معدنیات کی نیلامی میں انٹرنیشنل سرمایہ کاروں کو بھی مدعو کیا جائے۔ ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے صرف اوپن آکشن کے ذریعے نیلامی ہوگی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع پیدا کریں گے اور فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ صوبہ میں لائیں گے۔ مائنز اور منرلز ڈیپارٹمنٹ کی 18 ڈویلپمنٹ سکیموں کیلئے فنڈز فوری فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مارگلہ ہلز سے لائم سٹون نکالنے والے ٹھیکیداروں سے 4 ارب روپے کے بقایاجات کی ریکوری کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کی انکم میں اضافہ کا پلان طلب کرلیا۔انہوں نے کہاکہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے قوانین پر محکمہ عملدرآمد یقینی بنائے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سابق سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر معدنیات شیر علی گورچانی، سیکرٹری معدنیات،چیف سیکرٹری اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات