بے روزگاری نے بھارتی نوجوانوںکا مستقبل تباہ کر دیاہے، کانگریس

جمعرات 28 مارچ 2024 17:46

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے اور جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھارت میں بیروزگاری کے تازہ ترین اعداد وشمار کو خوفناک قراردیتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان مودی حکومت کی بے حسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بے روزگاری کے بارے میں’’ آئی ایل او‘‘اور’’ آئی ایچ ڈی ‘‘کی رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ بھارت میں بے روزگاری کا مسئلہ سنگین ہے اور ہم بے روزگاری کے ٹک ٹک بم پر بیٹھے ہیںلیکن حکومت کے معاشی مشیر یہ کہہ کر اپنے پیارے رہنما (مودی) کا یہ کہہ کر دفاع کر رہے ہیں کہ بے روز گاری جیسے بڑے مسئلے کا حل حکومت کے بس میں نہیں ۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ انڈین ایمپلائمنٹ رپورٹ 2024کہتی ہے کہ بھارت میں کل بے روزگاروں میں83فیصد نوجوان ہیں۔انہوںنے کہا کہ آج ملک کا ہر نوجوان سمجھ چکا ہے کہ بی جے پی اسے روزگار نہیں دے سکتی۔