چینی باشندوں پر دہشت گردی کا حملہ قابل مذمت ہے، پاکستان سنی تحریک

پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے، سردار طاہر ڈوگر

جمعرات 28 مارچ 2024 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے صوبائی صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے گزشتہ روز چینی انجینئرز پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، بعض قوتیں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھنے سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں،چینی باشندوں پر دہشت گردی کا حملہ قابل مذمت ہے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑے بغیر امن ممکن نہیں ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے، چینی انجینئرز پر دہشت گردی کا حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور اعلی سکیورٹی حکام کو چاہیے کہ اس کی فوری طور پر تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کو چاہیے کہ وہ امن اور سلامتی کو تہہ و بالا کرنے سے باز رہیں، چینی انجینئروں کہ اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہو انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کاروائیاں دوستی میں رکاوٹ کھڑی نہیں کر سکتی ہیں، افغانستان بھارت ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردانہ کارروائیوں سے پاکستان کو کمزور کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اپنے مثبت عزائم سے ہٹایا جا سکتا ہے۔