نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
جمعرات 28 مارچ 2024 21:13
(جاری ہے)
خیال رہے کہ گزشتہ روزنادرا سے شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا سکینڈل سامنے آیا تھا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے نادرا ڈیٹا لیک سکینڈل پر تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکے وزارت داخلہ میں جمع کروا دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا 2019 سے 2023 کے دوران چوری کیا گیا اور ڈیٹا لیک اسکینڈل میں ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے۔ذرائع کے مطابق نادرا کے متعدد اعلی افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتایا تھا کہ نادرا کا ڈیٹا ملتان سے پشاور اور پھر دبئی گیاتھا۔ نادرا ڈیٹا کے ارجنٹائن اور رومانیہ میں فروخت ہونے کے شواہد بھی ملے۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایف آئی اے کے وقارالدین سید نے کی اور جے آئی ٹی میں حساس اداروں سمیت نادرا کے نامزد افسران بھی شامل تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں نادرا کے متعدد اعلی افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی ۔یکم مارچ کو نادرا سے ڈیٹا لیک ہونے کے واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد لاپرواہی کے ذمہ دار افراد کے خلاف محکمہ جاتی اور انضباطی کارروائیاں شروع کی گئی تھی۔مارچ 2023 کے سائبر واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی گئی تھی نادرا نے 30 اکتوبر 2023 کو جے آئی ٹی بنانے کیلئے حکومت سے درخواست کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.