Live Updates

عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم

جمعرات 28 مارچ 2024 21:36

عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔پنجاب حکومت نے 12 مارچ کو سکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتے کیلئے پابندی عائد کر دی تھی جو جمعرات کو ختم کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ نے پابندی کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور پرویز الہی سمیت دیگر تمام قیدی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ملاقاتیوں سے مل سکیں گے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل کے قریب حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تربیت یافتہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا ، جیل حکام کو دھمکی آمیز کالز بھی موصول ہوئی تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات