وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماہ مبارک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر سیفٹی ٹیموں کی بڑی کارروائی، لاہور میں سپلائی کے لیے تیار مضر صحت گھی، آئل کی بڑی کھیپ برآمد
جمعرات 28 مارچ 2024 21:42
(جاری ہے)
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا لاہور میں مسلسل ناکہ بندیوں اور ٹولنٹن مارکیٹ میں مسلسل چیکنگ کے دوران 2لاکھ 80ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کے دوران 5600 کلو سے زائد ناقص گوشت تلف کیا گیا ہے جبکہ صوبہ بھر میں میٹ سیفٹی ٹیموں نے رمضان المبارک میں 4لاکھ35ہزار کلو سے زائد گوشت کی چیکنگ کی اور 27ہزار کلو سے زائد گوشت تلف,ایک لاکھ کلو ناقص بیسن تلف کیا گیا۔
رمضان المبارک میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 36ہزار 883 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی جبکہ 4400 پوائنٹس کو 5کروڑ 22لاکھ 49ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا مکروہ کاروبار کرنے پر 250پوائنٹس بند، جعلسازی کرنے پر 40کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 1277 فوڈ سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوائے گئے ہیں۔ عاصم جاوید کا کہنا تھا رمضان میں زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء خورو نوش مصالحے،بیسن،میدہ،دہی بھلے،فروٹ چارٹ،ڈرائی فروٹس،سویاں یونٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے۔ سموسہ، رول پٹی، پکوڑیاں، فروزن پروڈکٹس، ساسز،کیچپ،میونیز،مشروبات، ریسٹورنٹس،فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ڈھابوں کو بھی باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید مہا رمضان میں استعمال کی جانے والی مشروبات تیار کرنے والی تمام کمپنیوں کی پراڈکٹس کی سیمپلنگ کی جا رہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات کے پیش نظر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نگہبان رمضان راشن پروگرام میں اپنا مکمل کردار ادا کیا۔نگہبان راشن کے لیے پیک کی جانے والی تمام اشیاء کے معیار کو چیکنگ کے دائرے سے گزارا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا روزے کی حالت میں شہری خود کو کیسے تندرست رکھ سکتے ہیں فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن ٹیم نے خصوصی ڈائیٹ پلان بھی متعارف کروا دیا ہے۔ڈائیٹ پلان پر عملدرآمد سے شوگر، بلڈ پریشر جیسی امراض میں مبتلا مریض صحت بخش غذا کھا سکیں گے۔عوام سے گزارش ہے کہ اپنی اچھی صحت کے لیے غذائیت سے بھرپورصحت افزاء خوراک کا انتخاب کریں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.