سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ کئے گئے فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی
جمعرات 28 مارچ 2024 19:40
(جاری ہے)
عدالت کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 105 ملزمان تحویل میں ہیں جن کی رہائی کیلئے تین مراحل سے گزرنا ہو گا۔
پہلے مرحلہ میں محفوظ شدہ فیصلہ سنائے جانے اور دوسرے مرحلہ میں فیصلہ کی توثیق ہو گی جبکہ تیسرے مرحلہ میں کم سزا والوں کو آرمی چیف کی جانب سے رعایت دینا ہو گی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ سے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی اجازت دینے کی استدعا کی۔ اس موقع پر جسٹس امین الدین خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر اجازت دی بھی تو اپیلوں کے حتمی فیصلے سے مشروط اجازت ہو گی۔ جسٹس سیّد حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ جن کو رہا کرنا ہے ان کے نام بتا دیں؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جب تک فوجی عدالتوں سے فیصلے نہیں آ جاتے نام نہیں بتا سکتا۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ صرف ان کیسز کے فیصلے سنائے جائیں جن میں نامزد افراد عید سے قبل رہا ہو سکتے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کم سزا والوں کو قانونی رعایتیں بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے سنانے کی اجازت اپیلوں پر حتمی فیصلہ سے مشروط ہو گی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کی اپیلیں واپس لینے کی استدعا بھی منظور کر لی۔ بعد ازاں عدالت نے تین سال سے کم سزا پانے والوں کی تفصیلات طلب اور اٹارنی جنرل کو عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت اپریل کے چوتھے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.