50 کروڑ کی لاگت سے حیدرآباد کے 50 ہزار طالبعلموں کو آئی ٹی کورس کرانے جا رہے ہیں، ویب سائٹ آج رات تک لانچ کردی جائیگی، گورنر سندھ
جمعرات 28 مارچ 2024 20:20
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے آج حیدرآباد پریس کلب میں آئی ٹی پروگرام سے متعلق میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ آج رات سے اس پروگرام کی ویب سائٹ کا آغاز کیا جائے گا جس کے بعد آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کیلئے جگہ کا تعین عنقریب کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی یونیورسٹی میں بنیادی کورس سے لیکر آرٹیفیشل انٹلیجنس کا کورس بھی کرایا جائے گا- انہوں نے مزید کہا کہ کورس کرنے کے بعدنوجوان لاکھوں روپے تک کمانے کے اہل ہوسکیں گے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اس پروگرام کا دائرہ کار سندھ کے مزید 6 اضلاع تک بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں سے صرف نعرے لگوائے گئے ہیں اور انہیں دھوکہ دیا گیا ہے جبکہ ہم نے نوجوانوں کی مایوسی اور نا امیدی ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں جس کا ثبوت گورنر ہاﺅس کراچی میں 50 ہزار طالبعلموں کو آئی ٹی کورس کرانا ہے۔ کچے کے ڈاکوﺅں کے متعلق ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ غربت جرائم کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد نے ہمیشہ محبت دی ہے اس لیے کراچی کے بعد حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پروگرام کے تحت دو ماہ کے دوران ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور مایوس نوجوانوں کیلئے یہ پروگرام ایک امید کی کرن ہے جو کہ ملک کی معیشت کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔ اس موقع پر گورنر انیشیٹیو پروگرام کے ضیااللہ، حیدرآباد کے قومی و صوبائی اسمبلی کے منتخب اراکین، آئی ٹی پروگرام کے ایکسپرٹس، ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنز سندھ سلیم خان ودیگر بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.