اہلسنت خدمت فانڈیشن کے زیر اہتمام حنیف منزل آگراتاج لیاری میں بچت بازار کا انعقاد

پاکستان سنی تحریک گزشتہ 33 سالوں سے عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے،ثروت اعجاز قادری ریاست ایسی تنظیموں ایسے فلائی اداروں پر ہاتھ رکھے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں،بلال سلیم قادری

جمعرات 28 مارچ 2024 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان سنی تحریک کے فلاحی ادارے اہلسنت خدمت فانڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی بچت بازاروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اہلسنت خدمت فانڈیشن جانب سے حنیف منزل آگراتاج لیاری میں لگائے جانے والے بچت بازار سے سینکرو خاندان مستفید ہوئے۔

بچت بازار میں اشیائے خرد و نوش کے ساتھ ساتھ عوامی ضرورت کی بے شمار اشیا کے اسٹال لگائے گئے۔پاکستان سنی تحریک کے صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے بازار کا دورہ کیا۔خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے بازار میں دی جانے والی سبسڈی کے حوالے سے گفتگو کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجازقادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک گزشتہ 33 سالوں سے عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سنی تحریک کا ذیلی شعبہ اہلسنت خدمت فانڈیشن ہر دور میں چاہے وہ کرونا ہو سیلاب ہو یا کوئی بھی مشکل گھڑی ہو عوام اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کرتا ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اہلسنت خدمت فانڈیشن بغیر کسی نفع نقصان کی بنیاد پر عوام کی خدمت کے لیے ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی بچت بازار لگا رہی ہے۔آج یہ دوسرا بچت بازار کا کیمپ لگایا گیا ہے اسی طرح تیسرے مرحلے میں پاکستان سنی تحریک کے شہدا کہ اہلخانہ کے لیے راشن کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عوام کی سہولت کے لیے ہماری کوشش ہے کہ بچت بازار شہر قائد کی ہر ڈسٹرکٹ ہر ضلع ہر علاقے میں لگایا جائے۔صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں بچت بازار لگائے جا رہے ہیں جس میں سبسڈی دی گئی ہے۔یہ سبسڈی ہماری تنظیم برداشت کرتی ہے۔پاکستان سنی تحریک تمام مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتی ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ مل کر عوام کے اس دکھ کو بانٹیں۔

مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے آج گھروں میں فاقے ہیں۔پانی پی کر لوگ روزہ رکھ رہے ہیں یا پھر سوکھی روٹی کو پانی میں بھگو کر کھا رہے ہیں۔ایسے حالات میں کچھ اپنے بچوں کو زہر دے کے مار رہے ہیں اور خود بھی مر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو بچانے کے لیے انہیں خوشیاں دینے کے لیے پاکستان سنی تحریک میدان عمل میں کام کر رہی ہے۔رمضان ہے ہی تسخیر نفس خدمت کا جذبہ دیتا ہے۔

یہی تربیت ہوتی ہے ہماری کہ جب ہم بھوکے رہتے ہیں تو ہمیں غریب کی بھوک کا اندازہ ہوتا ہے۔جب دکھ ہوتا ہے تو ان کے دکھ کا اندازہ ہوتا ہے اور جب خوشی ہوتی ہے تو پھر ان کی خوشی کا اندازہ ہوتا ہے۔رمضان خوشیاں بانٹنے کا مہینہ ہے ائیں سنی تحریک کے پلیٹ فارم سے ہم سب مل کر خوشیاں بانٹیں۔جتنے بھی بازار لگائے جا رہے ہیں غریب عوام دور دور سے یہاں پر خریداری کے لیے آتے ہیں اور گھنٹوں نہیں بلکہ منٹوں میں بازار خالی ہو جاتے ہیں۔

اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام کتنی پریشان اور کتنی مجبور ہو چکی ہے۔بلال سلیم قادری کا کہنا تھا کہ یہ کام ریاست کا ہے اس ریاست کا جس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے یہ فلاحی ریاست ہے اور یہ ہمارے حکمرانوں کو سوچنا ہے یہ قوم کہاں جا رہی ہے جس نے ہمیں لیڈر بنایا ہے۔اس خدمت خلق کے جذبے کو یاد رکھیں غزہ کے مسلمانوں کے لیے دعا کیجئے کشمیر کے مسلمانوں کو بھی یاد رکھیں۔

ان کی بھوک کو یاد رکھیں جو چار مہینے کے بعد روٹی دیکھتے ہیں تو اسے چومنے لگتے ہیں۔ہماری جیسی تنظیمیں اور فلاحی ادارے تو یہ کام کر رہے ہیں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے فوری اس جانب توجہ دیں اور عوام جو بھوک پیاس کا کا شکار ہے اس کے لیے فوری سبسڈی بازار ہر ضلع کی سطح پر لگائیں۔ریاست ایسی تنظیموں ایسے فلائی اداروں پر ہاتھ رکھے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔پاکستان سنی تحریک فلائی کاموں کے لیے اے کے ایف کے رضاکاروں کو ملک بھر میں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔بچت بازارکے موقع پر کراچی رابطہ کمیٹی کے اراکین جمیل میمن،شکیل قادری،جواد قادری،سلمان میمن،مرکزی کوآرڈینیٹر سیکرٹری طیب قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔