ﷺوزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے 2.9 ارب روپے مالیت کی ادویات صوبے کے 17 اضلاع کے حوالہ کردیں، ان میں ضم اضلاع کے ہسپتال بھی شامل ہیں، کل سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات دستیاب ہونگیں، ادویات ضروریہ میں 47 مختلف ادویات شامل ہیں، یہ ادویات تین مہینے کیلئے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے عوام سے صحت کارڈ کے بعد اپنا دوسرا وعدہ بھی نبھا لیا، اپنے محکمے کی ٹیم پر مجھے فخر ہے، ڈی جی ہیلتھ اور ان کی ٹیم نے قلیل مدت میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی میڈیا کیساتھ گُفتگ
جمعرات 28 مارچ 2024 22:30
(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ ادویات ضروریہ ایک اہم چیلنج تھا ہمارے لئے کیونکہ چھ مہینے سے ہسپتالوں میں ادویات موجود نہیں تھیں۔
وزیر صحت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں جنہوں ترجیحی بنیادوں پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ قریباً تین ارب روپے کے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردیئے گئے ہیں۔ مریض ہسپتال میں ادویات کیلئے آتے ہیں ورنہ ہسپتالوں کا کوئی فائدہ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت نے بتایا کہ نگران حکومت میں ہسپتال تاریخی بُحران کا شکار رہے ہیں۔ محکمہ صحت کا سب سے بڑا اور پہلا چیلنج آج سرکررہاہوں۔ عوام یقین رکھے یہ سپلائی نہیں رکے گی۔ تین مہینے کیلئے فی الحال یہ ادویات بھیج رہے ہیں۔ ادویات کی اگلی کھیپ بجٹ کے فوری بعد بھیجیں گے۔ تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں سمیت بنیادی مراکز میں یہ ادویات کل سے دستیاب ہونگیں۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت نے بتایا کہ کوشش ہوگی ادویات کی خریداری بروقت ہو، صوبے کے بجٹ کا 16 فیصد ہیلتھ کیلئے مختص کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صحت اور تعلیم پر بھرپور فوکس کئے ہوئے ہیں، تمام میڈیکل آلات کیلئے کوشش کررہے ہیں کہ ایک ہی وئیرہاوس میں لے آئیں جہاں سے ضرورت کے مطابق ہسپتالوں کو بھیج دئیے جائیں گے۔ 28-03-24/--366 #h# ش*ایم پی اے شفیع جان کا کوہاٹ شہر میں مین شاہراہ پر جاری کام کا اچانک دورہ #/h# ق پشاور(آن لائن)کوہاٹ کے منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شفیع جان نے گزشتہ رات پشاور چوک تا ڈھوڈا ایس ایم ایس گیس پائپ لائن کیلئے کھودے گئے روڈز پر جاری کام کا معائنہ کرنے کیلئے اچانک دورہ کیا۔انہوں نے گیس پائپ لائن کیلئے کھودے گئے جگہوں کو بھرائی کیلئے ریت نہ ہونے اور بغیر پریسنگ کام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جاری کام کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ کوئی محلے یا گلی کا کام نہیں بلکہ مین شاہراہ ہے جس پر 24 گھنٹے ٹریفک رواں دواں رہتی ہے لہٰذا شاہراہوں کے معیار کے مطابق اچھی طرح ریت ڈال کر پریسنگ کی جائے۔شفیع جان نے کہا کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.