وزیر تعلیم کاامتحانی سنٹر پر چھاپہ،4پرائیویٹ انویجیلیٹرز،2سنٹر انچارج سمیت 8افرادگرفتار
جمعرات 28 مارچ 2024 22:50
(جاری ہے)
سنٹر کے 500 سے زائد طلبہ نے سنٹر انچارج اور انویجیلیٹرز کے خلاف گواہی دی اور بتایا کہ پیپر کے 30 ہزار اور ایم سی کیوز کے 20 ہزار مانگے جا رہے تھے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانات میں نقل ناقابل برداشت ہے،طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائے گی، خفیہ ٹیمیں صوبہ بھر میں موجوداور ہر سنٹر سے باخبر ہیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیئرمین لاہور بورڈ نے بھی معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا اور کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ صوبائی وزیر نے سرکاری سکولوں اور امتحانی مراکز کے سرپرائز دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دیو سماج اور لارنس روڈ سمیت دیگر علاقوں کے سرکاری سکولوں کا بھی اچانک دورہ کیا اور امتحانی عمل کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے طلبہ سے سہولیات اور عملہ کے رویہ بارے میں دریافت کیا۔ صوبائی وزیر نے طالبعلموں کے پرچے بھی دیکھے اور خود ان کی چیکنگ کی۔ رانا سکندر حیات نے بعض سکولوں میں طلبہ کیلئے غیر معیاری انتظامات پر انتظامیہ کی سرزنش اور دور دراز سے آنے والی طالبات کی حوصہ افزائی بھی کی۔ انہوں نے طلبہ سے سکولوں سے متعلقہ مسائل بارے بھی استفسار اور بہتری کی تجاویز پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر طلبہ کو تعلیم کی معیاری سہولیات دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس ضمن میں طلبہ کی جانب سے ملنے والے مشوروں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے طلبا و طالبات کو یقین دلایا کہ ان کے سکولوں کی بہتری اور مناسب سہولیات کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے امتحانات دینے والے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور انہیں کامیابی کیلئے دعا بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.