ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر

ملک کی آمدنی کو ڈیجیٹلائز کرنا سرمایہ کاری کیلئے بہتر ہو گا، کیپیٹل مارکیٹ اور بینکنگ کے شعبے کے رابطے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،چیئرپرسن پاکستان سٹاک ایکسچینج کا تقریب سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 29 مارچ 2024 11:10

ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد ..
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ2024 ء) چیئرپرسن پاکستان سٹاک ایکسچینج بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی، ایکسچینج کی طاقت سرمایہ بڑھانے میں پنہاں ہے،ملک کی آمدنی کو ڈیجیٹلائز کرنا سرمایہ کاری کیلئے بہتر ہو گا، کیپیٹل مارکیٹ اور بینکنگ کے شعبے کے رابطے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزیرِ خزانہ کو منصب سنبھالنے اور آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب سٹاف لیول معاہدے پر محمد اورنگ زیب کو مبارک باد پیش کی۔ان کا کہنا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں پی ایس ایکس کی حمایت شامل رہے گی۔چیئرپرسن بورڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایکس اب فیڈریشن آف ایکسچینجز کی ممبر ہے، ای ایس جی پر توجہ سے دنیا کو کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

فرخ ایچ خان کے ساتھ مل کر کیپیٹل مارکیٹ کی حکمتِ عملی بنائی ہے، اس حکمتِ عملی کا محور ایکسچینج کو پائیداری دینا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کاتاریخ بلند ریکارڈ قائم کرنابہت بڑی تاریخی کامیابی ہے، یہ تاریخی کامیابی ملک میں مزید اصلاحات کا پیش خیمہ ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کاروبار میںپہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، ہمیں اس شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔

کاروباری رہنماﺅں کو ڈیجیٹل انقلاب اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔یاد رہے اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ معاملات دیکھ کرلگ رہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ درست سمت میں جارہی ہے۔، خوشی ہے کہ اس وقت مارکیٹ آیا ہوں جب مارکیٹ ریکارڈ بنارہی ہے، زرعی شعبے میں 5 فیصد کی گروتھ ہے، چاول اور گندم کی اچھی پیداوار ہوئی ہے۔

ہم نے کچھ روز پہلے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے پر دستخط کئے جو میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی اہم تھا ۔ہم نے آئی ایم ایف سے ایل طویل مدتی پروگرام میں داخل ہونے کی درخواست کی ہے۔نگران حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے مثبت اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام میں جا رہے ہیںاور آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ہماری 14یا15اپریل کو ملاقات ہوگی۔