پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار

بین الاقوامی سطح پر اشتہارات برائے نیلامی دئیے جائیں گے،پاکستان نے پی آئی اے کی فروخت کیلئے ورلڈ بینک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 29 مارچ 2024 11:33

پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ2024 ء) پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار،حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اقدامات تیز کر دئیے ،بین الاقوامی سطح پر اشتہارات برائے نیلامی دئیے جائیں گے،پاکستان نے پی آئی اے کی فروخت کیلئے ورلڈ بینک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بین الاقوامی سرمایہ کارگروپس سے رابطے شروع ہوگئے۔۔ ترکی، ملائشیا، قطر، یو اے ای، جرمنی،فرانس اور نیدرلینڈز کے انویسٹرز نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس اسلام آباد، کراچی اور لاہور بھی آﺅٹ سورس کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ لاہور، اسلام آباد ائرپورٹ آزمائشی بنیادوں پر آوٹ سورس ہوچکا۔

(جاری ہے)

تمام پی آئی اے جہاز اور روٹس کے علاوہ انجینئرنگ، کیٹرنگ اور کارگو سمیت متعدد شعبے بھی ڈیل میں شامل ہونگے۔

وزارت ہوا بازی حکام کو معاملے پراہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ پاکستانی سفیروں کے ساتھ اجلاس بلاکربین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاروں کوآﺅٹ سورسنگ میں سرمایہ کاری کیلئے قائل کیا جائیگا۔ بیرون ملک پاکستانی سفیروں کو پاکستان ایوی ایشن حکام کی طرف سے تیارکردہ مخصوص بریف دی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روزقومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہونے کا کہا گیا تھا۔

قومی ائیر لائن پی آئی اے کے گروی رکھے گئے اثاثوں پر بینکوں سے معاملات طے پاگئے ہیں اور ٹرم شیٹ طے کرلی گئی تھی۔بینکوں کی جانب رواں ہفتے این او سی جاری ہونے کا امکان ہے جس سے قومی ائیر لائن کے اثاثے واپس مل جائیں گے اور نجکاری ہوسکے گی۔بینکوں کا قرضہ 10 سال تک واپس نہیں کیا جائے گا اور 12فیصد کی شرح سے منافع دیا جائےگا جب کہ منافع بخش ادارہ بننے پر ڈیویڈنڈ سے بینکوں کا قرضہ واپس کیا جائے گا۔