سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب

جمعہ 29 مارچ 2024 14:50

سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے کل ( ہفتہ) کے روز جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے زلفی بخاری کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی مسترد کیے، سنگل بنچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا، عدالت کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے آج ہفتہ کے روز جواب طلب کر لیا۔