ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ بلا تفریق عوامی خدمت ہے، جمیل ضیا

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی اور عوامی مفاد کو مقدم جانا،اورنگی ٹاون کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے جدوجہد کر رہا ہوں، چیئرمین اورنگی ٹائون

جمعہ 29 مارچ 2024 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل کو حل کرنے سے پورے ملک کی مقبول ترین جماعت بنی ہے پوری قوم جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی خدمت میںاول ترین اور ملکی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے ہم نے ہمیشہ بلا کسی تفریق کے لوگوں کی خدمت کی اور ہمیشہ ملکی مفادات اور ترقی کو ترجیح دی، انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست پاکستان کے لیئے ہے ، پیپلز پارٹی نے کبھی بھی ذاتی مفادات کے لیئے سیاست نہیں کی ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے جار ی کردہ بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیانے کہا کہ بحیثیت چیئرمین اورنگی ٹاون پورے ٹاون کی تعمیر وترقی کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، کوشش ہے کہ عوام نے جو ذمہ داری مجھے دی ہے اس کو پوری ایمانداری سے نبھاوں ، اورنگی ٹاون میں پانی کی عدم دستیابی دیرینہ اور توجہ طلب مسئلہ تھا جس پر بھرپور انداز میںکام جاری ہے، نادرن بائی پاس سے جرمن پمپنگ اسٹیشن تک نئی اوپن پائپ لائن پی سی کی منظوری کروا دی ہے جس سے پوری اورنگی کی عوام کو بغیر کسی رکاوٹ کے منصفانہ پانی کی دستیابی ممکن ہوجائیگی ،میٹرو سینما سے لیکر ٹاون میونسپل آفس تک 48 انچ قطر کی پائپ لائن کی ڈائریکٹ لائن پی سی بنانے پر بھی متعلقہ حکام سے با ت چیت جاری ہے،، انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر نے والا بنا دے اپنی بساط کے مطابق لوگوں کی مدد کرتا رہتا ہوں تا کہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرسکوں، خدمت خلق وہ کام ہے جس کا بے انتہا اجر ہے اور یہی عمل آخرت میں کام آئیگا جو لوگ مخلوق خد ا کے کام آتے ہیں وہی لوگ دنیا وآخرت میں کامیابی و فلاح پاتے ہیں، رمضان المبارک نیکیوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس میں رب کریم کی رحمت برس رہی ہوتی ہے اس لیئے ہم سب کو چاہیے کہ بھرپور انداز میں مالک کائنات کی عبادت کریں اس کی مخلوق کے کام آئیں ، غریب و مساکین کی مدد کریں اور جہاں تک ممکن ہو انسانیت کی بہتری اور فلاح کے لیئے کام کریں ۔