اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ ملتوی

جمعہ 29 مارچ 2024 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ اب 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس جلسے سے خطاب کریں گے۔ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق 4 اپریل کا جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کیا گیا ہے۔