ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد

اجلاس میں کراچی شہر کے امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 29 مارچ 2024 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفر نس کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کراچی شہر کے امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران یومِ علی، ایسٹر، رمضان کا آخری عشرہ، چاندرات اورعید الفطر کی مناسبت سے خصوصی سیکیورٹی لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے بھی مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ اجلاس کے دوران جبری فطرہ، زکوا اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظررکھنے کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی ازسرنو جائزہ لیا گیا۔