وفاقی حکومت کا چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کے لیے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:58

وفاقی حکومت کا چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) وفاقی حکومت کا چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ ، وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کے لیے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیاجاسکتا ہے، بشرطیکہ کہ حاضر سروس افسر کا عہدہ گریڈ 21 سے کم نہ ہو۔

نگران حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظورکرلی ہے نگران دورکی تعیناتی،متعلقہ رولز کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی الیکشن ایکٹ کیسیکشن230کے تحت اسی عرصے کی تعیناتی قلیل مدتی تصورہوتی ہے وفاقی کابینہ نے نادرارولز2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ رول7اے کے تحت کسی بھی حاضر سروس آفیسر کوقومی مفاد میں چیئرمین نادراتعینات کیاجاسکتا ہے بشرطیکہ کہ حاضرسروس آفیسر کا عہدہ گریڈ 21 سیکم نہ ہو محمد منیرافسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی نگران دور حکومت میں 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔