دکی کوئلہ کان میں پھنسے 5 کانکنوں کو زندہ بحفاظت ریسکیو کرلیا گیاہے، مائنز انسپکٹر

بحفاظت نکالے جانے والے کانکنوں میں رحمت اللہ ،متین اللہ ،حمید اللہ ،سلام خان اور نور محمد شامل ہیں

جمعہ 29 مارچ 2024 21:47

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) مقامی کوئلہ کان میں برساتی پانی داخل ہونے کے باعث کان کے اندر پھنسے ہوئے 5 کانکنوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ مائنز انسپکٹر صابر شاہ کاکڑ کے مطابق پھنسے ہوئے 5 کانکن 16 گھنٹے بعد زندہ کوئلہ کان سے بحفاظت ریسکیو کرکے نکالے گئے۔16 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ کان میں جمعرات کے روز ہونے والے شدید طوفانی بارش کی وجہ سے پانی داخل ہونے کی وجہ سے کانکنی کرنے والے پانچ کانکن 4100 فٹ نیچے پھنس گئے تھے۔

متاثرہ کان میں 60 فٹ پانی بھر چکا تھا۔بحفاظت نکالے جانے والے تمام کانکنوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔بحفاظت نکالے جانے والے کانکنوں میں رحمت اللہ ولد نور محمد ،متین اللہ ولد عبد الغفار ،حمید اللہ ولد نور محمد ،سلام خان اور نور محمد شامل ہیں۔