حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افرادنے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے
جمعہ 29 مارچ 2024 23:14
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں مذکورہ عورت نے اپنے بدمعاش ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر پر حملہ کر کے عورتوں اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ہم نے واقعے کا کیس مارکیٹ تھانہ پر درج کرایا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس با اثر عورت اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے جبکہ ہمیں خاموش رہنے کے لئے دبا ڈالا جا رہا ہے۔
انہوں نے آئی جی سندھ پولیس ،ڈی ائی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ گھر پر حملہ اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ۔حیدرآباد کے تعلقہ لطیف آباد میں واقع مہر علی ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب ڈیڑھ ایکڑ کھاتہ کی زمین پر قبضہ اور گھر سے تشدد کر کے بے دخل کرنے کے خلاف مرزا اکبر حسین بیگ، منور ملاح، ریحانہ ملاح اور دیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ مہر علی ہائوسنگ سوسائٹی کے بدنام زمانہ قبضہ مافیا کے لوگ رحمان افغانی اور اجو جنہیں پولیس اور با اثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے زمین پر واقع ہمارے گھر پر حملہ کر کے عورتوں اور بچوں سمیت مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے بے دخل کر کے قبضہ کرنے کے بعد ایک شخص کو جو کہ خود کو فوجی ظاہر کرتا ہے اسے اہل خانہ سمیت ہمارے گھر پر بٹھا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے گھر اور زمین پر قبضہ کرنے سمیت گھر کے اصل وارثوں کو سخت زخمی کرنے کے باوجود متعلقہ پولیس ہماری فریاد نہیں سن رہی ہے اور ملزمان کی پشت پناہی کی جا رہی ہے جبکہ مذکورہ زمین کا اصل کھاتہ ہمارے پاس موجود ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور ارباب اختیار سے اپیل کی کہ ہماری کھاتہ کی زمین پر قبضے کا نوٹس لے کر ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار کو برقرار رکھنا بی آئی ایس پی کی ترجیحات میں شامل ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد
-
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی ڈاکٹر محمد نظام الدین اورندیم مجتبیٰ کے ساتھ تعلیمی ایمرجنسی پر گفتگو
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنرخیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں، باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
رانا مشہود احمد خان سے ڈاکٹر محمد نظام الدین اور ندیم مجتبیٰ کی ملاقات
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں
-
مجھے اولیاء کی دھرتی سے پیار ہے،ملتان آکر بہت خوشی ہوئی ، فیصل کریم کنڈی
-
سوئی ناردرن کاگیس چوری کے خلاف کریک ڈائون ،گیس کنکشن منقطع،جرمانے عائد
-
جھگڑا نہیں چاہتے وزیر اعلیٰ کے پاس جانے کو تیار ہوں، فیصل کریم کنڈی
-
ڈاکٹرشازیہ مری کی فلسطین میں امدادی قافلوں پرحملہ کی مذمت
-
پاکستان کی معاشی ترقی میں کراچی اور سندھ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، ڈاکٹرفاروق ستار
-
100 گرام روٹی کی قیمت 13 روپے مقرر کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر بھکر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.