فیصل آباد ، درینہ دشمنی کی بنا کر مخالفین کی فائرنگ سے 60سالہ شخص قتل

جمعہ 29 مارچ 2024 20:05

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) فیصل آباد درینہ دشمنی کی بنا کر مخالفین نے فائرنگ کر کی60سالہ شخص کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کی حدود میں درینہ دشمنی کی بنا کر مخالفین نے فائرنگ کر کی60سالہ شخص ایم انور کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

مقتول اپنے کھیتوں میں پانی لگا رہا تھا کہ مخالفین جہانگیر اور اکرم وغیرہ نے فائرنگ کر دی۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد انور موقع پر دم توڑ گیا۔ تھانہ ستیانہ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔