yزلفی بخاری کی اپیل پر الیکشن کمیشن کو آج کیلئے نوٹس جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایپلٹ ٹربیونل کے سینیٹ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی اپیل پر الیکشن کمیشن کو آج کیلئے نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کر دیئے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ آر او نے دوہری شہریت اور کاغذات کی تصدیق کی بنیاد پر کاغذات مسترد کئے، ایپلٹ ٹربیونل نے بھی حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل مسترد کی، اپیل کنندہ نے ایمبیسی سے اپنے کاغذات تصدیق کرالئے ہیں، عدالت ایپلٹ ٹربیونل اور آر او کے فیصلے کالعدم قرار دے۔