بین الاقوامی جریدے نے مودی سرکار کی نام نہاد جمہوریت کی حقیقت بے نقاب کر دی

جمعہ 29 مارچ 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی عام انتخابات سے چند دن قبل ایک طرف اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کو پارلیمنٹ سے بے دخل کردیا گیا تو دوسری جانب سوال پوچھنے پر 146ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی گئی ہے ۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس کا بینک اکانٹ منجمد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی تحقیقاتی اداروں نے اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دو وزرائے اعلی کو بھی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔ مودی سرکار اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو ڈرا دھمکا کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے پر بھی مجبور کررہی ہے ۔ دی ڈپلومیٹ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے سلیکشن کمیشن کو تبدیل کرکے الیکشن کمشنروں کی تقرری کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی رد کیاہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے اپنے خطابات میں بارہاں لیول پلیئنگ دعوے بھی جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ۔