جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ ، احتجاج و جلائو گھیرائو کے مقدمات کی سماعت جج کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 17 اپریل تک ملتوی

جمعہ 29 مارچ 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علی نواز اعوان ، عمر ایوب اور عامر مسعود مغل کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ ، احتجاج و جلائو گھیرائو کے مقدمات کی سماعت جج کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 17 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

علی نواز اعوان اور عامر مسعود مغل اپنے وکیل سردار مصروف کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے جبکہ عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ، علی نواز اعوان پر تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے جبکہ عامر مسعود مغل کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج ہے ۔ عمر ایوب پر تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے ۔