بیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی

جمعہ 29 مارچ 2024 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی زیرصدارت لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

جن ایڈیشنل سیشن ججزکو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے، ان میں مصباح خان ، منصف خان ، نوید انجم سلیمی ، ہمایوں سعید ، شاہد ضمیر ، محمد مظہر سلیم ، راجہ امجد اقبال ، محمد شریف ، ارشد اقبال ، حمیرالترزہرہ ، محمد نعیم سلیم ، شمشاد علی رانا ، غلام حسین ، محمد بلال بیگ ، آفاق احمد ، اعجاز علی ، عمران رضا نقوی ، محمد خالد اسحاق ، اظہار الحق اور محمد فیصل احمد شامل ہیں ۔