آئی ایم ایف کی تمباکو کے شعبہ پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجویز
ٹیکسوں میں اضافے کے بعد سگریٹ کی کھپت میں 25 فیصد تک نمایاں کمی ہوئی، ہیلتھ ورکرز نے یکساں ٹیکس کی سفارشات کو خوش آئند قراردیا ہے
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 29 مارچ 2024
23:25
(جاری ہے)
اس میں ای سگریٹ پربھی دیگر تمباکو کی روایتی مصنوعات کی طرح ٹیکس عائد کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
پاکستان میں تمباکو پر ٹیکس کی تنظیم نو کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہیلتھ ورکرز نے آئی ایم ایف کی سفارشات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ دوسری جانب سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) نے ٹیکس وصولی کے فریم ورک میں تضادات کو سامنے لایا ہے۔ایف بی آر کے اعداد و شمار پر مبنی ایس ڈی پی آئی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کو ریونیو کی مد میں گزشتہ سات سال میں 567 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔سابق وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ڈاکٹر ندیم جان نے بھی صحت کے شدید خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے، خاص طور پر نوجوانوں میں استعمال کو روکنے کے لیے تمباکو کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس میں خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ کیا ہے،ان کایہ مطالبہ تمباکو کنٹرول پر ڈبلیو ایچ او کے فریم ورک کنونشن کے آرٹیکل 6 پر مبنی ہے۔فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول (FCTC) کے ساتھ پاکستان کی وابستگی سگریٹ کی صنعت کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے اور کھپت کی حوصلہ شکنی کے لیے قیمت کے ایک جیسے نظام کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) تمباکو کی کھپت کو کم کرنے کے لیے ٹیکس کے سخت اقدامات پر زور دیتاہے۔ تمباکو کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کی وجہ سے زیادہ آمدنی والے ممالک میں تمباکو کی مجموعی کھپت میں 4 فیصد جبکہ کم آمدنی والے ممالک میں 8 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کی ایک تحقیق میں تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں اور اموات کے سنگین نتائج پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس کی لاگت 2019 میں 615.07 بلین روپے ($3.85 بلین) تھی، جو کہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے برابر ہے۔حکومت پاکستان کی طرف سے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے حالیہ فیصلے کے نتیجے میں آمدنی میں اضافہ جبکہ تمباکو نوشی کی شرح میں کمی سامنے آئی ہے۔ ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریمیم سگریٹ پر موجودہ ٹیکس کی شرح کو معیاری سگریٹ پر لاگو کرنے سے آمدنی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز (CTFK)کے کنٹری ہیڈملک عمران احمدنے اس حوالے سے کہا ہے کہ پالیسی سازوں پر زور دیا جائے تاکہ وہ آئی ایم ایف کی حالیہ سفارشات پر من و عن عمل کریں اور صحت عامہ کے تحفظ اور مالیاتی استحکام کو تقویت دینے کے لیے ٹیکس کی جامع اصلاحات نافذ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فلائی دبئی طیارے میں حملہ آور کو قابو کرنے کے دعویدار مسافر کی نیتن یاہو سے ملاقات
-
فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم، سعودی ہسپتال میں زیرعلاج
-
کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی ایک ہلاک ‘دوسرا زخمی
-
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک
-
امریکا: شیر خوار سمیت 4 بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کروز پر جانے والی ماں گرفتار
-
وزیراعظم وطن واپس آگئے ہیں، وہ پیٹرولیم لیوی پرریلیف نہیں دیں گے تو ٹرین مارچ شروع ہوجائےگا
-
وفاقی حکومت اگر ایمرجنسی لگاتی ہے تویہ پی ٹی آئی کیلئے واشنگ مشین ثابت ہوگی، شیر افضل مروت
-
اسرائیل جانے والا طیارے میں چاقو حملہ ، جہاز گرانے کی کوشش، پائلٹ گرفتار
-
وفاقی حکومت نے 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر وضاحت جاری کردی
-
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، ناجائز مطالبے پر نظرثانی کی جانی چاہیے. اعظم نذیر تارڑ
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘ گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا
-
ایف بی آ رکا 9 ارب 41 کروڑ روپے کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراڈ کا سراغ لگانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.