پیپلزپارٹی جرمنی نے ذولفقار علی بھٹو کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر منایا

آصف علی زرداری کی دوسری بار صدر پاکستان بننے پر مٹھائی تقسیم کی گئی

Mateeullah مطیع اللہ جمعہ 29 مارچ 2024 23:31

پیپلزپارٹی جرمنی نے ذولفقار علی بھٹو کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم ..
برلن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے سپریم کورٹ سےسابق وزیر اعظم بانی پیپلزپارٹی ذوالفقارعلی بھٹو سزائیں ختم اور کسیز سے بریت اور پیپلزپارٹی کے چئیرپرسن مرد حر اصف علی زرداری کی دوبارہ صدر پاکستان بننے کی خوشی میں یوم تشکرمنایا گیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے سنئیر رہنماؤں، مختلف ریاستوں و اضلاع کے صدور نے شرکت کی۔

ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی اعلی عدلیہ سے باوقار بریت، آصف علی زرداری، کا دوبارہ صدر منتخب ھونا اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری،کو خاتون اول کا خطاب ملنا بڑی تاریخی حقیقت ھے اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی جرمنی نےافطار ڈنر کا انتظام کیا جس میں پیپلزپارٹی کے عہدیداران نے مختلف شہروں سے شرکت کی اور کمیونٹی کی دوسری تنظیموں نے شریک ھو کر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپی او ایف جرمنی، انجمن کاروان حسینی، مسجد دارالسلام کے منتظمین انجمن حیدریہ اور کشمیر کمیونٹی نے خصوصی شرکت کی۔

 تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا اور نظامت کے فرائض مرکزی جنرل سیکریٹری جرمنی فاروق چوبدری نے انجام دئیے تقریب سے جناب راشد نسیم ، چوبدری رحمت اللہ ،چوبدری یونس، شاھریز بشیر چوبدری ، نسیم چیمہ ، کفائت حسین سلہریا ،پی او ایف یورپ کے صدر جناب اعجاز پیارا، سید علی رضوی نے خطاب کیا تقریب میں نئے نوجوان طلباء نے شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگا دیئے تقریب کی اختتامی خطاب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی سید زاہد عباس شاہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا دیگر ریاستوں و اضلاع ائے ھوئے پارٹی عہدیداران بریمن،گوٹنگن اور طلبا کو خوش آمدید کہا اور تہہ دل سے میڈیا کے حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

لاھوری ڈھابا کے اونر سے تعاون اور لذیذ کھانے تیار کرنے ان کی تعریف کی گئی تقریب کا اختتام بخیر و خوبی انجام پذیر ھوا۔